دنیا
19 دسمبر ، 2013

سرحد پار عسکریت پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارتی صدر

سرحد پار عسکریت پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارتی صدر

نئی دہلی…بھارتی صدرپرناب مکھرجی کا کہنا ہے کہ سرحد پار عسکریت پسندی بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارت کو نقصان پہنچانے والے غیر ریاستی عناصر کو سرحد پار سے مدد مل رہی ہے۔ نئی دلی میں انٹیلی جنس بیورو کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی صدر نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں سے لڑرہے ہیں جنہیں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی مدد حاصل ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت کے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کو سرحد پار سے تعاون مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے ہونے والی عسکریت پسندی بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے، بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں کو بیرونی تعاون سے ہونے والی دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، جس سے موٴثر طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :