19 دسمبر ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نجی بینک سے 6مسلح ڈاکو 4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رواں سال ہونے والی یہ 28ویں بینک ڈکیتی تھی۔ ناظم آباد ڈیڑھ نمبر میں گول مارکیٹ کے قریب 6مسلح ملزمان نجی بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بناکر بینک میں موجود چار لاکھ روپے لوٹے اور با آسانی فرار ہوگئے۔ رواں سال ہونے والی یہ 28ویں اور سال کی سب سے چھوٹی بینک ڈکیتی تھی۔ اب تک ہونے والی 28بینک ڈکیتیوں میں 10کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹی جا چکی ہے۔