19 دسمبر ، 2013
میران شاہ…شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دوروزمیں 33شدت پسند مارے گئے جبکہ 3سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق میرعلی کے قریب بارودی گاڑی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیاگیا۔ فورسز کی کارروائی میں 10شدت پسندمارے گئے جن میں بیشتر ازبک باشندے شامل تھے۔ گزشتہ رات شدت پسندوں نے کھجوری چیک پوسٹ سے واپس آنے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جو خودکش حملے میں زخمی اہلکاروں کو ریسکیو کرنے گیا تھا۔ حملے میں دو اہلکار شہید ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 23شدت پسند مارے گئے۔