19 دسمبر ، 2013
پشاور…پشاور کے نواحی علاقے بنات کلے میں مسجد کے قریب دستی بم حملہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے کا واقعہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں بنات کلے میں رونما ہوا۔ جہاں دو موٹرسائیکل سواروں نے مسجد کے قریب دستی بم پھینکا اور فرا ہوگئے۔ دستی بم پھٹنے سے 3افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔