19 دسمبر ، 2013
اسلام آباد… وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں پر عمل درآمد پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اعلیٰ فوجی قیادت نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی فوری بہتر بنانے اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور کیاگیا۔ اجلا س میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس کے فیصلوں سے متعلق سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایاگیا۔