19 دسمبر ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں دیسی ساختہ ٹائم بم کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق 21افراد زخمی ہوگئے دھماکے کے باعث متعدد املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق پشتون آباد میٹھا چوک کے قریب نامعلوم مسلح ا فر اد نے فروٹ کی ریڑھیوں سے ملحقہ آئسکریم پارلر کے قریب دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 21زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال جبکہ بعد ازاں دو ز خمیو ں کو کمبائن ملٹری اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں 8بچے بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں دو کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور ٹا ئمر ڈیوائس استعمال کی کی گئی تھی۔ دھماکے کے باعث آس پاس کی عمار تو ں کو نقصان بھی پہنچا۔ دھماکے مقام پر پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور بم دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کئے۔ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔