انٹرٹینمنٹ
20 دسمبر ، 2013

”دھوم تھری“کا پہلا شو، فیصل آباد کے سنیما گھروں میں کھڑکی توڑ رش

”دھوم تھری“کا پہلا شو، فیصل آباد کے سنیما گھروں میں کھڑکی توڑ رش

فیصل آباد…دھوم تھری کے پہلے شو پر فیصل آباد کے سینما گھروں پر نوجوان نے دھاوا بول دیا۔ سب کی ہی خواہش تھی کہ وہ پہلے ہال میں داخل ہوجائیں،جن کو ٹکٹ نہیں ملا انہوں نے اگلے شو کے انتظار میں سینما گھروں میں ڈیرے ڈال دیئے، دھوم تھری فلم کے پہلے شو کے موقع پر عامر خان اور کترینہ کیف کے دیوانوں نے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کرلیا۔ پہلے شو میں صرف ایڈوانس بکنگ کروانے والے ہی ہال میں داخل ہوسکے۔ کئی نوجوان ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں نظر آئے، جبکہ کئی نے تو اگلے شو کے انتظار میں سینما گھروں میں ہی ڈیرے ڈال لیے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز سے اس فلم کے انتظار میں تھے۔ جیسے ہی فلم سینما گھروں کی زنیت بنی وہ اپنے سارے کام چھوڑکر فلم دیکھنے پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے میوزک اور کترینہ کے رقص کے جتنے بھی ٹریلر انہوں نے دیکھے وہ اتنے پسند آئے ہیں کہ وہ کسی قسم کی تاخیر بغیر فلم دیکھنے پہنچ گئے۔

مزید خبریں :