21 دسمبر ، 2013
اسلام آباد… پولیس نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 12 مرکزی امام بارگاہوں اور 13 گرجا گھروں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔دو ہزارپولیس اہل کار چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی پرمامور ہوں گے،جبکہ رینجرز کا 50 رکنی دستہ کوئک رسپانس کے طور پرخدمات سرانجام دے گا۔ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔