21 دسمبر ، 2013
راولپنڈی…مری کے علاقے تریٹ میں مری روڈ پر آرو کس کے مقام پر بس کھائی میں گر نے سے ایک ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 25افراد زخمی ہوگئے۔ 15زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ نمائندہ جیو کے مطابق اسلام آباد سے مری جاتے ہوئے بس کو حادثہ بارش کی وجہ سے سڑک پر پیدا ہونے والی پھسلن کے سبب پیش آیاجبکہ مری روڈ پر کئی خطرناک موڑ بھی واقع ہیں جن میں سے ایک موڑ سے مڑتے ہوئے بس 40فٹ گہری کھائی میں جاگری۔بس میں لاہور کی ایک فیملی کے 25سے 30افراد سوار تھے جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اندھیرا اور سخت سرد موسم ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔ تاہم اب تک 15زخمیوں کو ہی کو بس سے نکالا جاسکا ہے۔زخمیوں میں سے زیادہ تر کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور ٹریفک کا عملہ حادثے کی جگہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔