28 مارچ ، 2012
کراچی … حکومت سندھ نے اسلحہ لے کر چلنے پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے اعلان کیا ہے کہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس پابندی کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلحہ لے کر چلنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ سے خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔