22 دسمبر ، 2013
ہملٹن…نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو۔صفر سے اپنے نام کرلی۔ نیوزی لینڈ نے تقریباً 8 سال بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ ہملٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز 6 رنز بغیر کسی نقصان پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، میزبان ٹیم کو جیت کیلئے مزید 116 رنز درکار تھے جو اس نے صرف دو وکٹیں گنواکر حاصل کرلیے۔ گذشتہ روز ویسٹ انڈین کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ ڈیرن سیمی سب سے زیادہ 24رنز بناسکے اور کوئی بھی کھلاڑی کیوی بولرز کے سامنے ٹک نہیں سکا۔ٹرینٹ بولٹ چار،ٹم ساوٴتھی تین اورنیل واگنر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔راس ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آخری اسکور یہ رہا۔ویسٹ انڈیز 367 اور 103 رنز، نیوزی لینڈ 349 اور 124 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ۔