پاکستان
22 دسمبر ، 2013

لاہور میں مہنگائی کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج

لاہور میں مہنگائی کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج

لاہور…تحریک انصاف آج مہنگائی کے خلاف لاہور میں احتجاجی جلسہ کررہی ہے ، پی ٹی آئی کے کارکن ناصر باغ میں جمع ہورہے ہیں ، سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔آج لاہور میں عمران خان ایک بار اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں ، مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے لیے عمران خان بڑے پرامید ہیں کہ عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ، تحریک انصاف کے کارکن لاہور کے ناصر باغ میں جمع ہورہے ہیں ، عمران خان کی آمد سے پہلے تحریک انصاف کے قائدین یہاں پر اجتماع سے خطاب کریں گے ، پھر عمران خان کی قیادت میں احتجاجی ریلی مال روڈ سے گزرتی ہوئی فیصل چوک ، پنجاب اسمبلی تک پہنچے گی ، جہاں عمران خان خطاب کریں گے ۔عمران خان گذشتہ روز ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کا ا حتجاج پر امن ہوگا لیکن اگر پنجاب حکومت نے کچھ کیا تو ذمہ دار خود ہوگی۔دوسری طرف ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج لاہور میں جلسہ نہیں، سرکس ہونے جارہا ہے، عمران خان یاد رکھیں، دھرنوں سے وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

مزید خبریں :