کھیل
22 دسمبر ، 2013

شارجہ ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 327کا ہدف

شارجہ ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 327کا ہدف

شارجہ…پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس نے سری لنکاکوجیت کیلیے327رنزکاہدف دیا ہے ،پاکستان نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 326رنز بنائے جس میں محمد حفیظ نے اس سیریز کی اپنی دوسری سنچر ی 140ناٹ آؤٹبناڈالی۔اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم آئی لینڈر قائد کی یہ حکمت عملی کچھ زیادہ کارگر ثابت نہ ہوسکی اور پاکستان بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کرکے انجیلو میتھیوز کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ140ناقابل شکست کی باری تراشی،اوپنراحمد شہزاد81،کپتان مصباح الحق 40اور عمراکمل 23قابل ذکر بیٹسمین تھے،ان فارم نوجوان بیٹسمین شرجیل خان آج ناکام رہے اور صرف دو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر تیسارا پریر ا ثابت ہوئے اور انھوں نے دو وکٹ لیے۔جبکہ کولا سیکرا اورلسیتھ مالنگا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید خبریں :