24 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کل ہوگی۔ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات کل صبح گیارہ بجے واہگہ بارڈرپر ہوگی۔ اس ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی میجرجنرل عامر ریاض، جب کہ بھارت کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات لائن آف کنٹرول اورورکنگ باوٴنڈری کے حالات کے تناظرمیں ہورہی ہے، جس سے لائن آف کنٹرول، ورکنگ باوٴنڈری پرکشیدگی میں کمی کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ڈی جی ایم اوز کی معاونت چار ،چار افسران کریں گے، ایل او سی پرفائربندی کا معاہدہ 2003 میں طے پایا تھا۔