پاکستان
23 دسمبر ، 2013

جامعہ کراچی نے بی کام کی 309 طالبات کا امتحانی مرکز ہی نہیں بنایا

جامعہ کراچی نے بی کام کی 309 طالبات کا امتحانی مرکز ہی نہیں بنایا

کراچی…جامعہ کراچی نے گریجویشن کے امتحانات میں 309 طالبات کاکوئی امتحانی مرکز ہی نہیں بنایا جس کی وجہ سے طالبات اور ان کے والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔ جامعہ کراچی کے تحت بی کام کے امتحانات جاری ہیں۔امتحان کے لیے بنائی گئی فہرست میں بی کام سال اول کی 309طالبات کے سیٹ نمبرز شامل نہیں کیے گئے۔ طالبات اور ان کے والدین کے احتجاج کے بعد جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے شہید ملت گرلز کالج عزیز آباد میں ان سے دو پہر میں امتحان لیا۔ امتحانی مرکز متعین نہ ہونے کے باعث طالبات اور ان کے اہل خانہ کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے موٴقف اختیار کیا کہ انہوں نے کالجز کو امتحانی مرکز کے بارے میں بتادیا تھا مگرکالجوں سے طالبات کو آگاہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :