23 دسمبر ، 2013
لاہور…امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے نہیں،اس کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اسلامی جمعیت طلبہ کے67ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ پرنکتہ چینی کرنا طلبہ کا موضوع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی ریلی میں نوجوان زیادہ اوربوڑھے کم نظر آئے، جمعیت کے سابق ناظم بھی اتحادی جماعت کے ساتھ نظر آتے ہیں۔