24 دسمبر ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ میں لینڈ لائن نمبرز بند ہوگئے جس کے باعث کوئٹہ کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور وڈھ میں پی ٹی سی ایل کی آپٹکل فائبر لائن کٹ گئی جس کے سبب شہر میں تمام لینڈلائن نمبرز بند ہوگئے۔آپٹکل فائبر لائن کٹنے کی وجہ سے کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں اور ریسکیو اداروں کے نمبرز بھی بند ہوگئے ہیں۔ اس صورت حال میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔