دنیا
26 دسمبر ، 2013

اوباما کرسمس کے دن مرین بیس پہنچ گئے ،فوجیوں کی خدمات پر شکریہ ادا کیا

 اوباما کرسمس کے دن مرین بیس پہنچ گئے ،فوجیوں کی خدمات پر شکریہ ادا کیا

ہوائی…امریکی صدر باراک اوبامہ نے کرسمس کے دن ہوائی کے فوجی اڈے پر پہنچ کر تمام فوجیوں کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔امریکی صدر باراک اوبامہ اور امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ نے کرسمس کے موقع پر ہوائی کے مرین بیس کا دورہ کیا اور امریکی فوجیوں کی ملک کیلئے کی گئی خدمت پر ان کا شکریہ ادا کیا،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں تمام امریکیوں کی جانب سے آپ سب کاشکر یہ ادا کرتا ہوں،اوبامہ نے فوجیوں سے انفراد ی طور پر بات چیت بھی کی اور تصویریں بھی کھینچوائیں۔

مزید خبریں :