26 دسمبر ، 2013
کراچی…لیاری گینگ کے کردار ارشد پپو قتل کیس میں ایم این اے شاہ جہاں بلوچ سمیت چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ،کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے لیاری گینگ کے بابا لاڈلہ ، عزیربلوچ سمیت سات ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جبکہ لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ اور دیگر ملزمان زبیر بلوچ، ذاکر دادا، عبدالرحمان اور یوسف بلوچ پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے مزید کارروائی کیلئے گیارہ جنوری کو گواہوں کو طلب کیا ہے ، لیاری گینگ کے سرغنہ ارشد پپو اور اس کے بھائی سمیت تین افراد کو اغوا کے بعد16 مارچ کی رات قتل کردیا تھا۔