26 دسمبر ، 2013
لاہور…مقبوضہ کشمیر سے ڈاکٹر یٹ کی ڈگری حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون ڈاکٹر نادیہ مہر دہلی سے لاہورپہنچ گئیں ، کہتی ہیں مقبوضہ کشمیر سے کھٹی میٹھی یادیں ساتھ لائی ہیں ، ہرپاکستانی بیٹی کو علم کی روشنی ضرور حاصل کرنی چاہیے۔مقبوضہ کشمیر سے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی قصور کی ڈاکٹر نادیہ مہر جب وطن واپس پہنچی تولاہور ائیرپورٹ پر اہل خانہ نے انکا پرتپاک استقبال کیاوہ خود بھی خوشی سے پھولے نہیں سمارہی تھی ، ڈاکٹر نادیہ مہر کا کہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں تعلیم پا کر وہ بہت خوش ہیں ،ہر پاکستانی بیٹی کو علم سے اپنا دامن ضرور منورکرنا چاہیے ۔ڈاکٹر نادیہ مہر کا کہنا تھاکہ وہ مقبوضہ کشمیر سے کھٹی میٹھی یادیں ساتھ لائی ہیں ،کشمیر ی قوم پاکستان کا دم بھرتی ہے۔ پاکستان اوربھارت کشمیریوں کی خاطر امن کا عملآگے بڑھائیں ،ڈاکٹر نادیہ کے والدین کا کہنا تھاکہ انہیں بیٹی پر فخر ہے ، وہ اس کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ ڈاکٹر نادیہ مہر کا کہناتھا کہ انہیں یہ کامیابی والدین کی دعاوٴں اورکشمیری قوم کے تعاون سے حاصل ہوئی ہے۔