پاکستان
26 دسمبر ، 2013

پرویز مشرف کی مستردہونے والی تینوں درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

پرویز مشرف کی مستردہونے والی تینوں درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت کے قیام، ججز اور پراسیکیوٹر کی تقرری کے خلاف مسترد تینوں درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 6 آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں پرویز مشرف کی درخواستیں مسترد کرنے کی وجوہات بتائی ہیں۔ عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے،درخواست گزار نے ٹرائل کیلئے قائم خصوصی عدالت پر اعتراضات میں قانونی نکات نہیں اٹھائے۔ پرویز مشرف کی جانب سے آرٹیکل6کے بجائے آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی استدعا بھی کی گئی تھی تاہم عدالتی حکم میں واجح کیا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 6 اس کی اجازت نہیں دیتا۔ جسٹس ریاض احمد خان نے 23 دسمبر کوپرویز مشرف کی تینوں درخواستیں مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

مزید خبریں :