26 دسمبر ، 2013
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان پختونوں سے مخلص ہیں تو کالا باغ ڈیم کی مخالفت کا اعلان کریں۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کالا باغ ڈیم کی حمایت کرنے والے اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کریں اور باقی صوبوں میں بھی نیٹو سپلائی بند کریں۔ زاہد خان نے کہا کہ پنجاب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختوخوا میں ہے، عمران خان بتائیں کہ انھوں نے اپنے وزرا کے خلاف تحقیقات کیوں بند کرائیں۔