پاکستان
26 دسمبر ، 2013

(ق)لیگ جماعت سندھ میں بلدیاتی الیکشن نہیں لڑے گی،حلیم عادل

(ق)لیگ جماعت سندھ میں بلدیاتی الیکشن نہیں لڑے گی،حلیم عادل

کراچی…پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات محض ڈراما ہیں ،کسی کو مردم شماری پر اعتراض ہے تو کسی کوبلدیاتی قانون کی شقوں پرجس پر ان کی جماعت نے بلدیاتی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ پہلے مردم شماری پھر حلقہ بندی اور اس کے بعد شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

مزید خبریں :