دنیا
27 دسمبر ، 2013

سعودی عرب :مختلف علاقوں میں بارش،سردی میں بے پناہ اضافہ

سعودی عرب :مختلف علاقوں میں بارش،سردی میں بے پناہ اضافہ

ریاض…مکہ مکرمہ اور طائف سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر بارشوں کے نئے سلسلے سے سردی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق جمعے کے روز سے شروع ہونے والے بارشوں نے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 2 تا 5 سینٹی گریڈ تک گرادیا ہے جبکہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز سعودی عرب کے شمال مغربی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :