28 دسمبر ، 2013
بیونس آئرس…ارجنٹائن میں ان دنوں گرمی زروں پر ہے،ایسے میں بجلی ،پانی نہ ہونے پر مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں۔ارجنٹائن کے دارلحکومت بیونس آئرس میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا ،،بلند و بالا عمارتوں میں رہنے والے کئی افراد گرمی برداشت نہیں کر سکے اور اسپتال بھی پہنچے۔گرمی کی شدید لہر کے ساتھ ہی کئی شہروں میں بجلی اور پانی بھی غائب ہو گیا۔شہریوں نے موم بتیوں سے کام چلایااور باہر سے پانی بھی بھر کے لائے۔ Villa Lugano کے شہریوں نے 6 دن تک پانی بجلی نہ ملنے پر مرکزی شاہراہ بلاک کر دی،اور بجلی سپلائی کرنیوالی کمپنی کے سامنے جلاؤ گھیرا ؤ کرنے کے ساتھ،بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا۔محکمہ موسمیات نے بھی گرم ہواوٴں کے چلنے سمیت گرمی کی لہر کے پیر تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔