28 دسمبر ، 2013
میکسیکو سٹی…میکسیکو میں طوفانی بارشوں کے بعد نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا جس کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔میکسیکو کی ریاست Tabascoمیں گذشتہ پانچ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جس کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں ، متعدد سڑکیں اور شاہراہیں، درختوں اور مٹی کے تودے گرنے سے بلاک ہوگئی ہیں۔ حکام نے ریاست کے تین علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے علاقے میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔