28 دسمبر ، 2013
ڈیرہ مرادجمالی…ڈیرہ مرادجمالی میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل موٹرسائیکل پر فرائض کی انجام دہی کے لیے چوکی پر جا رہا تھا۔