29 دسمبر ، 2013
ماسکو…روس میں خاتون نے ایک ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملہ کرکے 18 افرادکو ہلاک کر دیا ،خاتون کے حملے میں40 افراد زخمی بھی ہو ئے ۔روس میں ٹرین اسٹیشن پر ہونے والے خوکش دھماکے کی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے۔روس کے شہر ولگوگریڈ میں ایک خاتون خودکش حملہ آور نے ٹرین اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑھا لیا۔ جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکاہوتے ہی آگ کا ایک بڑا گولا اسٹیشن کے ہال سے باہر نکلتا ہے اور ساتھ ہی ٹوٹی ہوئی کھڑکیون سے دھواں نکلنا شروع ہو جاتا ہے ۔ روس کی سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق خاتون خودکش حملہ آور نے ولگریڈ اسٹیشن کے داخلی راستے پر تلاشی لینے والی مشین کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا ۔ 21 اکتوبر کو اسی علاقے میں ایک خاتوان خودکش بمبار نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔واضح رہے کہ روس آئندہ سال فروری میں اسی علاقے میں سرمائی اولمپکس سوچی 2014 کی میزبانی کررہاہے۔