دنیا
30 دسمبر ، 2013

بھارت: اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدنے کی منظوری

 بھارت: اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدنے کی منظوری

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…پاکستان اور چین کی سرحدی نگرانی کیلیے بھارت اسرائیلی سے 15 جدید ڈرون طیارے خریدے گا۔ بھارت اسرائیل سے 12 ارب روپے کی لاگت سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا۔ ڈرون خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں کابینہ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی۔ ہیرن نامی ڈرون پاکستان اور چین کی سرحدی نگرانی کیلیے استعمال کیے جائیں گے۔ بھارتی اخبار” انڈیا ٹو ڈے“ لکھتا ہے کہ پاکستان اور چین کی سرحد ی نگرانی کے لئے بھارت اسرائیلی ڈرون تعینات کرے گا۔ بھارتی حکومت نے اسرائیل سے12سو کروڑ کے 15ڈرون خریدنے کی منظور دے دی، بھارت کے پاس پہلے ہی 40سے زائد ڈرون عسکری مقاصد کے لئے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے اخبار لکھتا ہے کہ چین اور پاکستان کی سرحدوں کی نگرانی اور فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے بھارتی حکومت نے اسرائیل سے 12سو کروڑ لاگت کے 15ڈرونز ( UAVs )خریدنے کی منظوری دی ہے۔ان ہیرن نامی ڈرون کی خریداری کی تجویز وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سربراہی میں حالیہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کی گئی۔ان ڈرونز کو بھارت مشرقی اور مغربی سرحد پر تعینات کرے گا۔بھارت کے پاس اسرائیلی ساختہ ہیرن اور سرچر پر مشتمل فلیٹ میں40سے زائد ڈرونز ہیں ان میں سے کچھ کومستقبل میں اپ گریڈ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،بھارتی فضائیہ اسرائیلی ساختہ سرچر ٹو اور ہیرن ڈرونز کو نگرانی کے لئے استعمال کر رہی ہے۔بھارت نے تقریباً سو سے زائد ڈرونز مغربی،مشرقی اور شمالی سرحدوں پر تعینات کر رکھے ہیں۔ان ڈرونز کے اپ گریڈ کے بعد ، فضائیہ دور فاصلے سے ان طیاروں کے آپریٹنگ اور سیٹیلائٹ کے ذریعے قابو پانے کے قابل ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے نوے کی دہائی میں پہلی بار سرچر مارک ون نامی ڈرون کو اپنی فوج کا حصہ بنایا ،مارک ٹو ڈرون15ہزار فٹ کی بلندی جب کہ ہیرن ڈرون 30ہزار فٹ کی بلندی پر کام کر سکتے ہیں۔بھارتی فوج کی نادرن کمانڈ نے حال ہی میں پاکستان اور چین کی سرحد کے ساتھ انٹیلی جنس اور علاقائی جاسوسی کے لئے ڈرون حاصل کرنے کا عالمی سطح پر ٹینڈر جاری کررکھاہے۔بھارتی بحریہ نے مشرقی اور مغربی سمندری سرحدوں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے تین آپریشنل اسکواڈرن بھی تعینات کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں :