01 جنوری ، 2014
ہوسٹن …سابق امریکی خاتون اول باربرا بش اسپتال میں داخل سابق امریکی خاتون اول باربرا بش سانس کی بیماری کے باعث ہوسٹن کے اسپتال میں داخل ہیں۔ بابرا بش ان دو خواتین میں سے ایک ہیں،جن کے پاس سابق امریکی صدر کی بیوی اور سابق امریکی صدر کی ماں ہونے کا اعزاز بھی ہے۔ باربرا بش امریکا کے 41 ویں صدر ایچ ڈبلیو بش کی بیوی اور43ویں صدر جارج ڈبلیو بش کی ماں ہیں۔ انہیں سانس کی تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔