پاکستان
21 جنوری ، 2012

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹے بعد کھول دیئے گئے

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹے بعد کھول دیئے گئے

کراچی… کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صبح 9 بجے سی این جی اسٹیشنز کھل گئے۔ کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جمعے کی صبح 9 بجے سے ہفتے کی صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے گئے تھے۔ موسم سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظر گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں صنعتوں اور دیگر شعبوں کے لیے گیس کی بندش کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔۔سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے قبل گیس اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی قطاریں گیس فلنگ کے لیے کھڑی تھیں۔ شہریوں کو کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے روزگار کے حصول سمیت دیگر کاموں میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :