پاکستان
06 جنوری ، 2014

جنرل مشرف کی تذلیل مہاجرہونے کی بنیادپر کی جارہے ،الطاف حسین

 جنرل مشرف کی تذلیل مہاجرہونے کی بنیادپر کی جارہے ،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بعض متعصب عناصرکی جانب سے سابق صدر اورسابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ توہین آمیزاورتضحیک آمیزرویہ اختیارکرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے جولوگ بھی پرویزمشرف کی کھلی تذلیل کررہے ہیں وہ صرف مہاجرہونے کی بنیادپر ایساکررہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات پیرکی شب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی، الطاف حسین نے کہاکہ یہ صرف پرویزمشرف کی تضحیک نہیں بلکہ پورے تین کروڑمہاجروں کی تذلیل کے مترادف ہے اورہم اس تذلیل کاتحریری،زبانی اورجسمانی طورپرہرطرح کاجواب دینے کے لئے تیارہیں۔ دریں اثناء الطاف حسین نے ممتاز انقلابی شاعر حبیب جالب مرحوم کی بیوہ محترمہ ممتازبی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور فسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں ں ے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)

مزید خبریں :