پاکستان
06 جنوری ، 2014

سعودی وزیرخارجہ دو روزہ سرکاری دورہ پرپاکستان پہنچ گئے

سعودی وزیرخارجہ دو روزہ سرکاری دورہ پرپاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد…سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر یہاں پہنچ گئے ہیں، ائیرپورٹ پر انکا استقبال وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز اور دفتر خارجہ دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔بتایا جاتا ہے کہ شہزادہ سعود الفصیل دو طرفہ تعلقات سمیت افغان مسئلے پر بھی پاکستانی حکومت سے گفتگو کرینگے۔ادھر کچھ ذرائع کہہ رہے ہیں کہ وہ پاکستانی حکام سے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے حوالے سے بھی بات چیت کرینگے تاہم سرکاری ذرائع اسکی تردید کررہے ہیں۔

مزید خبریں :