دنیا
08 جنوری ، 2014

معزول مصری صدر کیخلاف قتل کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی

معزول مصری صدر کیخلاف قتل کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی

قاہرہ…مصرکے معزول صدرمحمدمرسی کیخلاف مظاہرین کی ہلاکتوں کے مقدمے کی سماعت آج قاہرہ میں ہوگی۔ قاہرہ کی پولیس اکیڈمی میں مقدمے کی سماعت ہوگی جس کیلئے معزول صدرمرسی کوخصوصی عدالت لایاجائیگا۔دسمبردوہزاربارہ میں صدارتی محل کے باہرمرسی کے حامیوں اورمخالفین میں تصادم ہواتھا۔معزول صدراوران کے چودہ ساتھیوں پراپنے حامیوں کومظاہرین کیخلاف تشددپراکسانے کاالزام ہے۔سرکاری وکیل کے مطابق مرسی اوراخوان المسلمون کے دیگرچودہ ارکان پرمقدمہ چلایاجارہاہے۔صدارتی محل کے باہرجھڑپ میں ایک درجن کے قریب مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :