09 جنوری ، 2014
اسلام آباد…پرویز مشرف غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت جاری ہے، سابق صدر کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ عدالت کو بتایا کہ کل پھر مجھے دھمکیاں دی گئیں،کراچی میں میرے ڈرائیور کو مارا پیٹا گیا۔جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ ہم ایسی بات برداشت نہیں کریں گے،استغاثہ اور وکلا صفائی کی سیکیورٹی کے احکامات جاری کریں گے۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔آج جب سماعت شروع ہوئی تو سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں بیان دیا کہ کل پھر مجھے دھمکیاں دی گئیں،کراچی میں میرے ڈرائیور کو مارا پیٹا گیا، مجھے فون پر دھمکی دی گئی کہ مقدمے سے الگ ہو جاوٴ ورنہ مار دیا جائے گا، آئی جی سندھ،ہوم سیکریٹری سندھ اور آئی جی اسلام آباد کوفون نمبر بھی دیدیا،میں نے ایف آئی آر بھی درج کرا دی ہے۔ اس پر جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ ہم ایسی بات برداشت نہیں کریں گے،استغاثہ اور وکلا صفائی کی سیکیورٹی کے احکامات جاری کریں گے۔شریف الدین پیرزادہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق دلائل جاری ہیں۔