09 جنوری ، 2014
بنکاک…تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری،اپوزیشن کا مارچ تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ دوفروری کوہونے والے انتخابات کو تسلیم نہیں کیاجائیگا۔تھائی لینڈ کی سڑکوں پر ایک بار پھر ہزاروں افراد نکل آئے۔حکومت مخالف مظاہرین کاکہناہے کہ آئندہ ہفتے بنکاک میں وزیر اعظم ینگ لک شناوترا کے جلسے کو روکنے کے لیے 13جنوری کوشہر بند کرنے کے حق میں مارچ کیا جائیگا۔نگراں وزیراعظم ینگ لک شناواترا نے پارلیمنٹ کو برطرف کرکے دو فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات سے شناواترا خاندان دوبارہ برسر اقتدار آجائے گا۔انھوں نے موجودہ وزیراعظم کو برطرف کر کے "پیپلز کونسل " تشکیل دینے کامطالبہ کیاہے۔دوسری جانب تھائی حکام کا کہنا ہے کے مظاہرین کو شہر بند کرنے سے روکنے کے لیے 13 جنوی سے بیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے جائیں گے۔