پاکستان
09 جنوری ، 2014

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا30جنوری کوانعقادممکن نظرنہیں آتا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا30جنوری کوانعقادممکن نظرنہیں آتا

لاہور…پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا30جنوری کوانعقادتوممکن نظرنہیں آتا۔ تاہم اس کے باوجودانتخابی شیڈول پر عمل درآمد جاری ہے اور اپیلٹ ٹریبونلز امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظوریامستردہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشنر پنجاب محبوب انور نے جیونیوز کو بتایا کہ جب تک بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، تب تک الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔ ان کاکہناتھاکہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے اورانہیں منظوریامستردکئے جانے کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں،اب شیڈول کے مطابق 11جنوری تک اپیلٹ ٹریبونلز اپیلوں کی سماعت کریں گے۔امید وار 12 جنوری کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔اور 13 جنوری کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے ساتھ ہی حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔

مزید خبریں :