پاکستان
09 جنوری ، 2014

یوٹیوب:پشاورہائیکورٹ کا لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس کاریکارڈ طلب

یوٹیوب:پشاورہائیکورٹ کا لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس کاریکارڈ طلب

پشاور…پشاورہائیکورٹ نے یوٹیوب کے حوالے سے لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس کاریکارڈ طلب کرلیا۔جسٹس فصیح الملک اورجسٹس یحیی آفریدی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے کاکاخیل ایسوسی ایٹس کی جانب سے یوٹیوب کھولنے کے حوالے سے دائردرخواست کی سماعت کی۔عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے حکام سے استفسار کیا کہ کیا پاکستان میں سائبرکرائم کاقانون لاگوہوتا ہے؟ اورکیا پراکسی ویب سائٹ کے ذریعے یوٹیوب کھولنا غیرقانونی نہیں؟ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کیحکام نے عدالت کوبتایا کہ ان کاادارہ اس حوالے سے قانون سازی کررہی ہے اورجلد ایک جامع قانون متعارف کروایا جائے گا عدالت نے اگلی پیشی پریوٹیوب کے حوالے سے لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت مقدمے کاریکارڈ طلب کرلیا۔

مزید خبریں :