پاکستان
09 جنوری ، 2014

پشاورہائیکورٹ کا ایڈیشنل آئی جی بم ڈسپوزل کی اضافی تنخواہ جاری کرنے کاحکم

 پشاورہائیکورٹ کا ایڈیشنل آئی جی بم ڈسپوزل کی اضافی تنخواہ جاری کرنے کاحکم

پشاور… پشاورہائیکورٹ نے خیبرپختونخواحکومت کوایڈیشنل آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کی اضافی تنخواہ اور دیگر مراعات بیس دنوں میں جاری کرنے کاحکم دیا ہے۔چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان اورجسٹس منظورحسین پرمشتمل ڈویژن بینچ نے اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کی درخواست کی سماعت کی۔ جس میں موٴقف اختیارکیاگیاتھاکہ انہیں سال 2009سے2011ان کے گریڈ کے مطابق تنخوااوردوسری مراعات نہیں دی گئیں بلکہ فکس پے کے مطابق تنخوادی گئی جوسول سروس قوانین کی خلاف ورزی ہے عدالت نے خیبرپختونخواحکومت کوپندرہ دنوں میں اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کواضافی تنخوا اورمراعات دینے کاحکم جاری کردیا۔

مزید خبریں :