پاکستان
09 جنوری ، 2014

171 اہلکار گھر بیٹھے شہید نہیں ہوئے،پولیس کام کررہی ہے،شاہد حیات

171 اہلکار گھر بیٹھے شہید نہیں ہوئے،پولیس کام کررہی ہے،شاہد حیات

کراچی…کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہ 171 اہلکار گھر بیٹھے شہید نہیں ہوئے ، ٹارگٹڈ آپریشن سے قتل کی وارداتوں میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے قربانی دینی پڑے گی ، چانس لینا پڑے گا ۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات ٹھیک کرنے کے لیے پولیس کام کررہی ہے ، ٹارگٹڈ آپریشن سے شہر میں قتل کی وارداتوں میں چالیس فیصد کمی آئی ہے۔شاہد حیات کا کہنا تھا کہ ابھی شہر میں امن و امان مکمل طور پر بہتر بنانے میں مشکلا ت ہیں۔ بھتا خوری کے واقعات میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ،انھوں نے کہا کہ شہر میں امن قائم کرنے کے لیے سب کو آگے آکر کوشش کرنی ہوگی۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ کئی ملزمان کو پکڑ کر عدالت بھیجا ، عدالت کے اپنے ایشوز ہیں۔ ولی بابر کیس کی سماعت بھی کئی بار ملتوی ہوچکی ہے۔ ان مسائل کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا۔

مزید خبریں :