پاکستان
09 جنوری ، 2014

تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی مارچ میں مکمل کیے جانے کاامکان

 تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی مارچ میں مکمل کیے جانے کاامکان

اسلام آباد…پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنسز کی نیلامی کا عمل مارچ میں مکمل کیے جانے کاامکان ہے۔پی ٹی اے کے ہائرکردہ غیرملکی کنسلٹنس کنسورشیم نے تیاری شروع کردی ہے۔ وفاقی حکومت اورپی ٹی اے کے اعلیٰ حکام نے جیونیوزکوبتایاہے کہ تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی مارچ میں کرنیکاحتمی فیصلہ کرلیاگیاہے۔نیلامی کیلئے انفارمیشن میمورنڈم کی تیاری ضروری ہے، اس سلسلے میں پی ٹی اے کی ہائیرکردہ غیرملکی کنسلٹنٹس کے کنسورشیم نے ملکی وغیرملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے۔ حکام کا کہناہے کہ تھری جی کے تین لائسنسز کی نیلامی سے وفاقی حکومت کو 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔ تھری جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے جدید انفراسٹرکچر اور ٹیلی کام آلات کی صنعت کوبھی فروغ حاصل ہوگا جس سے اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے، روزگارکے نئے مواقع بھی پیداہوں گے۔

مزید خبریں :