09 جنوری ، 2014
کراچی…انچارج سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل راجاعمرخطاب کا کہنا ہے کہ ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر خود کش حملے میں سو کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے خطرہ تھا اور اب بھی ان سے خطرہ ہے۔ راجا عمرخطاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، چوہدری اسلم کا مشن جاری رکھیں گے۔ دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔