09 جنوری ، 2014
کراچی…وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم بلٹ پروف گاڑی میں موجودتھے،دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ایک بہادر، نڈر اور ایماندار افسر سے محروم ہوگئی، بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،دہشت گروں کے خلاف مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ دھماکے میں چوہدری اسلم، ان کے گن مین اور ڈرائیور شہید ہوئے۔