دنیا
10 جنوری ، 2014

ویزا فراڈ کیس میں ملوث امریکا میں بھارتی سفارت کاردیویانی بھارت روانہ

ویزا فراڈ کیس میں ملوث امریکا میں بھارتی سفارت کاردیویانی بھارت روانہ

نیویارک……ویزا فراڈ کیس میں ملوث امریکا میں بھارتی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے امریکا سے بھارت روانہ ہوگئی۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے تصدیق کردی۔ بھارتی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے امریکا میں ویزا فراڈ اور اپنی نوکرانی کو انتہائی کم اجرت دینے کے الزام میں گرفتار تھیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی عدالت نے دیویانی کے خلاف فردِ جرم عائد کردی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے تصدیق کی ہے کہ امریکا میں بھارتی سفارت کار دیویانی امریکا سے روانہ ہوگئیں۔ سفارت کار کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارت کار اب امریکا میں نہیں ہیں۔

مزید خبریں :