11 جنوری ، 2014
پشاور…صدر کے علاقے نوتیہ مینا لنڈا بازار میں آگ لگ گئی ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 120کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق آگ سے متاثرہ زیادہ تر دکانیں قالین، کپڑے اور چپلوں کی ہیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔