پاکستان
11 جنوری ، 2014

معیشت،توانائی،تعلیم اورمہنگائی قومی مسائل ہیں،چوہدری شجاعت

معیشت،توانائی،تعلیم اورمہنگائی قومی مسائل ہیں،چوہدری شجاعت

لاہور…مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معیشت، توانائی، تعلیم اور مہنگائی قومی مسائل ہیں، حکومت سیاست دانوں اور ماہرین کی قومی کانفرنس بلائے۔ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ماضی کو فراموش کرکے آگے بڑھنا ہوگا، گڑے مردے اکھاڑنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ماضی کا یرغمال نہ بننے دیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ادارہ یا جماعت ملکی مسائل حل نہیں کرسکتا، اس کیلئے حکومت سیاست دانوں اور ماہرین کی قومی کانفرنس بلائے۔

مزید خبریں :