پاکستان
12 جنوری ، 2014

بھارت نے طاہر القادری کو ویزا دینے سے انکارکردیا

بھارت نے طاہر القادری کو ویزا دینے سے انکارکردیا

نئی دہلی…بھارت نے علامہ طاہرالقادری کو ویزا دینے سے انکارکردیا ہے۔انہوں نے 8جنوری سے بھارت کادورہ کرنا تھا۔منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کیلئے بھارت کے مختلف شہروں میں 40سے زائد پروگرام ترتیب دیے گئے تھے جن میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع تھی۔تنظیم کے مطابق طاہرالقادری نے بھارتی وزیرداخلہ سے بات چیت کے بعدپروگرام ترتیب دیاتھا اور اب بغیر ویزہ لگائے ان کا پاسپورٹ واپس کردیا گیا ہے۔منہاج القرآن کے ذرائع کے مطابق علامہ طاہر القادری اب کچھ پروگراموں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :