12 جنوری ، 2014
لندن…برطانیہ میں مردوں کوٹھگنے والی عورت جیل جانے سے بچ گئی۔ شادی کاجھانسہ دیکر2بچوں کی ماں نے ٹیکسی ڈرائیورشوہر کی مدد سے 7افراد سے70لاکھ روپے بٹورے۔33برس کی سدرا 2بچوں کی ماں ہے اور سماجی رابطے کی ایشیائی ویب سائٹ پر وہ خود کوا یک ایسی طلاق یافتہ خاتون ظاہر کرتی تھی جو سادہ اور مخلص شخص سے شادی کی متمنی تھی۔2 برس کے عرصے میں اس نے 7افراد سے روابط استوار کیے اور تحائف کی مد میں 35 ہزار پاوٴنڈ بٹورلیے۔خاتون کے شوہر راجہ حیدر نے بھی اس جرم میں اس کا ساتھ دیا۔وہ رقم طلب کرنے والوں کو دھمکیاں دیتارہاکہ وہ پاکستان میں 20افراد کوقتل کرچکاہے۔ویسٹ یارکشائرکے علاقے ڈیوز بری سے تعلق رکھنے والی سدر اکو عدالت نے 12ماہ کے لیے سسپنڈڈ سین ٹینس سنائی ہے۔