12 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں شارع فیصل پر مسافر بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے،حادثہ وائر لیس گیٹ کے قریب پیش آیا، ذرائع کے مطابق بس کا ڈرائیورتیزرفتاری کے باعث گاڑی پر کنٹرول نہیں کرسکا اور بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔