پاکستان
13 جنوری ، 2014

ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر

ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر

کراچی… عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں عاشقان رسول یوم ولادت مصطفیٰ کی تیاریوں میں جوش وجذبیسے مصروف نظر آرہے ہیں 12 ربیع الاول کی آمد آمدہے ملک کے کونے کونے میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں انتہائی جوش وجذبے سے جاری ہیں ۔سبز جھنڈے ،بینرز، بیجز اور سجاوٹ کی اشیاء کے اسٹالز پر بچوں بڑوں سب کا رش نظر آرہا ہے۔سرکا ر کی آمد مرحبا ،مرحبا یا مصطفیٰ اور درودوسلام کی صدائیں فضاوٴں میں گونج رہی ہیں ۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد اورعمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورت انداز سے سجادیا گیا، جبکہ سڑکوں ،گلیوں ، بازاروں اورگھروں پربھی چراغاں کیاجارہاہے ۔دنیا بھرکے مسلمان یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت واحترام سے مناتے ہوئے اللہ کے آخری نبی سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں ۔

مزید خبریں :